رمضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکورٹی کا انتظام انتہائی ناقص ہے ،ذکر اللہ مجاہد

رمضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکورٹی کا انتظام انتہائی ناقص ہے ،ذکر اللہ ...

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے سستے بازاروں قمیں پارکنگ اور سیکورٹی کا انتظام انتہائی ناقص ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ثریا عظیم(وقف) ہسپتال میں نوجوان کالم نگاروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر سے ایم ایس ثریاعظیم (وقف ) ہسپتال برگیڈئیر ارشد ضیاء ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، انس واحدی و دیگر نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ شہر کے مختلف بڑے بازاروں میں پارکنگ اور سیکورٹی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صارفین کوسخت گرمی اور روزے کی حالت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گھروں سے اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کرنے والے افراد کوگاڑیوں و موڑسائیکل کی پارکنگ اورسیکورٹی مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔۔

۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ شہر کو پیرس بنانے والے حکمرانوں نے مند پسند پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے غریب اور متوسط طبقات کے مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا ہے ۔حکومت کے زبانی دعووں اور اخباری بیانات کے باوجود مہنگائی و گرانی کا منہ زورسیلاب رکتا نظر نہیں آرہا جس کی اصل وجہ ہول سیل مارکیٹوں اور سستے بازاروں میں کرپٹ افراد کا موجود ہونا ہے جن کا خاتمہ ضروری ہے جو حکومتی ملازمین کی ملی بھگت سے کسی بھی نظام و ضابطہ کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہوتے اوران کے لیے کسی قانون اور اخلاقی کردار کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ منافع خوری ہوتا ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت جب تک صحیح وجوہات کا ادراک کر کے درست

مزید : میٹروپولیٹن 4