حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، طاہر نوید

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، طاہر نوید

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ پنجا ب کے صدر حاجی طاہر نوید نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پورے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کیلئے 25ارب اور پلوں ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے 650ارب مختص کرنے کی سوچ سے حکمرانوں کی ترجیحات کا اندازہ لگایاجا سکتاہے۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں حاجی طاہر نوید نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو اپنے مفادات کے اہداف پورے کرنے سے فرصت ملے تو وہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کے بارے میں سوچیں۔ شفافیت اور میکنزم نہ ہونے کی وجہ سے سبسڈی مستحق افراد کی بجائے حکمرانوں کے منظور نظر افراد تک پہنچ جاتی ہے ۔

جس کا ثبوت سستی روٹی سکیم میں (ن) لیگ سے وابستہ لوگوں کے آٹے کے تھیلے فروخت کرنے کا سکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں خوشحالی لانے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا جامع پروگرام رکھتی ہے اور اقتدار میں آ کر عوام کو جہاں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی وہیں ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4