مدینہ المنورہ میں ’’سیاحتی بس‘‘ نے پہلا تجرباتی سفر کر لیا

مدینہ المنورہ میں ’’سیاحتی بس‘‘ نے پہلا تجرباتی سفر کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مدینہ(اے پی پی) مدینہ المنورہ میں پہلی’’ٹورسٹ بس‘‘ نے اپنا تجرباتی سفر مکمل کر لیا ہے ۔مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ان ٹورسٹ بسوں پر کام کیا جائے گا ۔اتھارٹی کے تعلقات عامہ کے افسر فہد کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نمائندوں ،تاجروں اور خواتین نے بس کا تجرباتی سفر کیا اور بس کے آرائش اور انتطامات کی تعریف کی ۔ان کا کہنا تھا کہ بس کا کرایہ فکس ہو گا جسے مقامی اور غیرملکی سیاح یا زائرین استعمال کر سکیں گے ۔
بس میں موجود گائیڈرز کوآٹھ زبانوں پر عبور حاصل ہو گا ۔اس پراجیکٹ کے تحت پہلے5 بسیں چلائی جائیں گی اور بعد میں ان کی تعداد بڑھا کر 15 کر دی جائے گا ۔بسیں دن میں14 گھنٹے سروس فراہم کریں گی ۔

مزید :

عالمی منظر -