پنجاب کی تاریخ پر پنجاب اور انگلش میں دو کتابیں لکھی جائیں گی،صغریٰ صدف

پنجاب کی تاریخ پر پنجاب اور انگلش میں دو کتابیں لکھی جائیں گی،صغریٰ صدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹرصغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ پر پنجاب اور انگلش میں دو کتابیں لکھی جائیں گی۔پنجابی کلچر کے فروغ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔صوبے کے تمام اضلاع کے خود دورے کررہی ہوں۔پرائڈ آف پرفارمس ایوارڈ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجابی کلچر کیلئے جدوجہد کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا میں عہدہ ملنے کے بعد سب سے پہلا کام ادارے کو صوبائی سطح پر فعال کرنے کا کیا ہے ۔میلہ جشن بہاراں اور میلہ چراغاں کے انتظامات ہمارے لئے بہترین تجربہ ثابت ہوئے ہیں۔



اس کے ساتھ ہم نے چار ڈاکو مینٹری بھی بنائی ہیں جو انگلش اور پنجابی زبان پر مشتمل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کیفے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا پنجابی زبان کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہو گی ۔



پنجابی زبان اور کلچر پنجاب کے لوگوں کی پہچان ہے ہم اپنی پہچان کو فراموش نہیں کر سکتے۔