ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ دہشتگردی کی بدترین کارروائی ہے،شاہ اویس نورانی

ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ دہشتگردی کی بدترین کارروائی ہے،شاہ اویس نورانی

لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ دہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے۔ ملک کے اندر بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے۔ الیکشن سے پہلے مکمل صفائی ہو گی۔ عید کے بعد ملکی سیاست کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ پاناما کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والے اب دہائیاں بانٹ رہے ہیں۔ حکومت کو عدلیہ سے لڑائی مہنگی پڑے گی۔ قومی قائدین قوم میں انتشار کی بجائے اتحاد پیدا کریں۔ پاکستان اسلامی ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے پل کا کردار ادا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4