سال تک ایک ہی شرٹ میں تصاویر بنوانے والا نوجوان

سال تک ایک ہی شرٹ میں تصاویر بنوانے والا نوجوان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سکول اور کالج کا وقت ہر ایک کے لیے یاد گار رہتا ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہی جس نے اسکول کے دور سے 7 سال تک ایک ہی انداز کی شرٹ میں تصاویر بناکر اسے یادگار بنادیا۔جسٹن ٹیلر ڈیجیٹل مارکیٹنگ نائک باسکٹ بال کے گلوبل ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے اسکول کے زمانہ طالب علمی سے کالج تک ایک ہی شرٹ میں تصاویر بنواکر اسے یادگار بنادیا ہے۔ٹیلر کے مطابق انہیں اسکول کے وقت سے بلابونگ کی ایک ہی شرٹ پسند تھِی اس لیے انہوں نے اسی اسٹائل کی شرٹ میں ساتویں جماعت سے لے کر 12 جماعت تک تصاویر بنوائیں۔ان کے پاس اپنی 7 سالہ ان تصاویر کا ریکارڈ بھی موجود ہے جسے وہ اپنی ٹوئٹ کے ذریعے سامنے لائے۔ٹیلر کی ٹوئٹ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹے بالوں اور بچپن سے نوجوانی تک ان کی ایک ہی انداز، ایک ہی کلر کی شرٹ میں تصاویر ہیں جو ایک دلچسپ عمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4