واٹس ایپ میں فوٹو فلٹرز کا فیچر بھی متعارف کر وا دیا گیا

واٹس ایپ میں فوٹو فلٹرز کا فیچر بھی متعارف کر وا دیا گیا

سیلیکون(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے چند نئی بڑی تبدیلیاں صارفین کے لیے متعارف کرا دی ہیں جن میں سب سے خاص فوٹو فلٹرز ہیں۔جی ہاں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے فوٹو فلٹرز کا فیچر متعارف کرا دیا ہے اور انسٹاگرام جیسے فلٹرز سے اب تصاویر کو سجایاجاسکے گا۔اس کے علاوہ چیٹ میں آٹو میٹک البم کافیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔مگر جیسا بتایا جاچکا ہے کہ فوٹو فلٹر ہی ممکنہ طور پر سب سے بڑی تبدیلی ہے جس میں آپ کسی تصویر، ویڈیو یا اینیمیٹڈ فوٹو کو پانچ مختلف فلٹرز سے سجا سکتے ہیں۔اسی طرح خودکار البم کے تحت اگر آپ کسی چیٹ میں کئی تصاویر یا ویڈیوز بھیجیں گے تو وہ سنگل البم کی شکل میں ڈھل جائیں گی۔اس کے علاوہ گروپ چیٹ میں کسی انفرادی میسج پر رائٹ سویپ کرکے آپ براہ راست اسے رئیپلائی کرسکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4