جنگ سے نمٹنے کیلئے مکمل تیا رہے
نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ ملکی افواج بھا رت کی خود مختاری کو لا حق کسی بھی خطر ے سے نمٹنے کے لیے مکمل طو رپر تیا ر ہیں جبکہ انہو ں نے ایک بار پھر الزام عا ئد کیا کہ کشمیر با رے پاکستان کا بد نیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کا میا ب نہیں ہو نے دیں گے ۔انہو ں نے خبر رسا ں ادارے اے این آ ئی سے گفتگو کے دورا ن پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی جنگ اور داخلی خطرا ت سے نمٹنے کیلئے مکمل تیا رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اندرونی و بیرونی دھمکیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمارے پا س موثر میکنزم موجود ہے ۔کشمیر میں ابھرتی ہوئی حالیہ کشید گی کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سو شل میڈیا پر کشمیر ی نوجوانوں کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلارہا ہیمگر و ہ اس میں کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کشمیر میں صورتحال جلد بہتر ہو جائیگی ۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنر ل راوت نے گزشتہ ہفتے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جموں اور کشمیر کا دور ہ کیا تھا، دورے کے دوران انہوں نے گورنر این این وہرا سے ملاقات کر کے سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا، ان کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاک بھارت سرحد پر متعدد بار سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
