شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، پاکستان مکمل رکن بن جائیگا

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، پاکستان مکمل رکن بن جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر قازقستان میں بین الاقوامی نمائش "انٹرنیشنل ایکسپو 2017 " کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت 100سے زیادہ ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اس تنظیم کا مکمل رکن بن جائے گا۔ پاکستان 2005ء سے اس تنظیم کا مبصر رہا ہے اور اس نے 2010ء میں اس تنظیم کی مکمل رکنیت کی درخواست دی تھی ۔ پاکستان کو مکمل رکنیت دینے کا اصولی فیصلہ 2015ء میں روس کے شہر اوفا میں ہونے والے ایس سی او ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس میں کیاگیا۔ ہیڈز آف سٹیٹ کونسل شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے جس کااجلاس ہر سال ہوتا ہے ۔ اس کا گزشتہ اجلاس ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہواتھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ گہرے تاریخی ، ثقافتی، اقتصادی روابط موجود ہیں۔ یہ دوروزہ اجلاس آج ختم ہو گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم

مزید :

صفحہ اول -