کلبھوشن کی گرفتاری سے لالوں کو لالے پڑے ہیں ، کیس مضبوط انداز میں لڑینگے : اشتراوصاف

کلبھوشن کی گرفتاری سے لالوں کو لالے پڑے ہیں ، کیس مضبوط انداز میں لڑینگے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیگ(صباح نیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی نے کہا ہے پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس کیلئے مختلف زبانیں جاننے والے ماہرین قانون پرمشتمل ایک موثر ٹیم تشکیل دی ہے۔ ہم اپنا کیس مضبوظ اور بہترین انداز میں لڑیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں پاکستان میں کیس سے متعلق پائی جانیوالی کنفیوژن کے بارے میں انکا کہنا تھا مسئلہ معلومات کا ہے ۔ جیسے جیسے ان تک صحیح معلومات پہنچ رہی ہیں تمام قوم کیس کے حوالے سے یکسو ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کلبھوشن یادیوبھارتی حا ضر سروس افسر ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کے فروغ کیلئے کام کر رہا تھا ، گرفتاری کے بعد اس نے اپنے نیٹ ورک کے بارے میں اگلنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت ہماری فورسز نے مختلف آپریشن کئے ہیں اور اس کے نیٹ ورک کے لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کیخلاف جب اتنے واضح شواہد موجود ہیں تو بھارت کیسے بین الاقوامی سطح پر اتنا واویلا کر رہا ہے کے سوال پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا بھارت در اصل یہ تاثردینا چاہتاہے کہ وہ اپنے ایجنٹوں کو اکیلا نہیں چھوڑ تا ۔ پہلے توبھارت عالمی عدالت انصاف کو تسلیم ہی نہیں کرتا تھا لیکن اب جب وہ آگیا ہے تو پاکستان اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ کئے بغیر یہ کیس بھرپور انداز میں لڑے گا ۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے لالوں کو لالے پڑ گئے ہیں اسی لیے انہوں نے کلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناع کو ہی اپنی جیت قرار دے کر خوشی منا نا شروع کر دی تھی لیکن اب جبکہ وہ خود معاملات کو بین الاقوامی دنیا میں لے آیا ہے تو ہم بھی پاکستان کیخلاف بھارت کے گندے خفیہ کردار کے تمام ثبوت عالمی عدالت کے سامنے رکھیں گے۔
اشتر اوصاف

مزید :

صفحہ اول -