دہشت گردی ایک لعنت ، مل کر جواب دینا ضروری ہے : آرمی چیف

دہشت گردی ایک لعنت ، مل کر جواب دینا ضروری ہے : آرمی چیف

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ملکر جدوجہد کرناہوگی پاک فوج کی انسداددہشت گردی کی ٹر یننگ پوری دنیا میں مانی جاتی ہے۔ دوست ممالک کو انسداددہشت گردی کی ٹر یینگ دینے میں فخرمحسوس کرتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیلا میں ایس ایس جی ٹر یننگ ایریا کا دورہ کیا اور نائیجیرین دستے کی انسداددہشت گردی ٹریننگ کی تقریب میں شرکت کی۔ کورکمانڈر راولپنڈی جے او سی ایس ایس جی اور نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر بھی شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے ایس ایس جی کی ٹریننگ کے امور اور پیشہ وارنہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں دہشت گردی ایک لعنت ہے جسکا مشترکہ جواب دینا ضروری ہے نا ئیجیریا کے دستے میں26افسران اور440فوجیوں نے اپنی تربیت مکمل کی ہے۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول