مسلم ممالک میں اتحاد پر یقین رکھتے ہیں ، بھارتی جارحیت خطے کیلئے خطرہ ہے : دفتر خارجہ

مسلم ممالک میں اتحاد پر یقین رکھتے ہیں ، بھارتی جارحیت خطے کیلئے خطرہ ہے : ...

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عرب ممالک کے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد پر یقین رکھتاہے ۔بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل فا ئر بند ی معاہدی کی خلاف ورزی کررہا ہے ،بھارتی جارحیت سے خطے کے امن کو سخت خطرہ ہے ،بھارت کو بارہا خبردار کرچکے ہیں وہ پاکستانی عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ترجمان نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایاکہ عرب و قطر کے ما بین موجودہ صورتحال پر تشویش ہے اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،پاکستان مسلم ممالک کے درمیان اتحاد پر یقین رکھتا ہے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کے کیس کی دی ہیگ میں آئندہ ہونیوالی سماعت کا شیڈول طے کیا جائے گا، امریکی میڈیا میں چین کے پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرنے سے متعلق خبروں پر ترجمان کا کہنا تھاچینی دفاع وزارت اس کی تردید کر چکی ہے، بھا ر ت لا ئن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت کا مقصد کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورز یو ں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ،تاہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو حق خود ا ر ادیت دینے کی قرارداد پر عمل درآمد کرائیں، ایک ہفتہ کے دوران بھارتی فورسز نے 9کشمیریوں کو شہید کیا ہے جس میں12سالہ طالبعلم عادل فاروق اور 2 نوجوان شامل ہیں جبکہ 40کو گرفتار اور40کو زخمی کیا گیاہے ، بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کررہا ہے، سمجھوتہ ایکسپرس حملہ 07ء میں پیش آیا لیکن بھارت نے ابھی تک پاکستان کیساتھ اس واقعہ کی تحقیقات کا تبادلہ نہیں کیا ،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے کیونکہ افغانستان میں امن نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے ،ترجمان نے کہا افغان صدر کا بیان سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے اس میں انہوں نے وہ نہیں کہا جو میڈیا میں آیاہے۔

مزید : صفحہ اول