بادامی باغ ، چاولوں کے گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں مالیت کے چاول بھسم
لاہور( خبرنگار) بادامی باغ میں چاولوں کے گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کے چاول بھسم ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ داتا نگر میں عبدالمجید نایم شخص کے چاولوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے سینکڑوں بوریاں چاول جل کر خاکستر ہو گئے۔
فائر سروس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پایا۔