سنگین وارداتوں میں ملوث 18ملزم گرفتار ، لاکھوں روپے نقدی ، مال مسروقہ برآمد
لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید اکرار حسین شاہ نے قتل،اندھا قتل ، آئی ایم ای آئی چینجر گینگ اورموٹرسائیکل چور گینگ کی وارداتوں میں ملوث18ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے آج تھانہ لوئرمال میں ہونی والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سپیشل پولیس ٹیموں نے قتل اور اندھا قتل کے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا، 5عدد ناجائز پسٹل بھی برآمد کر لئے۔ آئی ایم ای آئی چینجر گینگ کے 9ملزمان اختر علی ،بلال،ارسلان، محمد احسن ،شعیب ،شہروز،جاوید حسن ،علی رضااورافتخار عابد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 21موبائل فونز، آئی ایم ای آئی تبدیل شدہ اور 100 عدد سوفٹ وئیر ڈیوائسز برائے تبدیلی آئی ایم ای آئی برآمد کر لئے ملزمان چوری کے موبائل فون کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے سے گریز نہ کرتے تھے۔اسی طرح موٹرسائیکل چور کے 3ممبران مرتضی ،بابر اور شیخ کو گرفتار کر لیا ان کے قبضہ سے 8عدد موٹرسائیکلیں ،15عدد موبائل فونزکر لیے۔