گریڈ 19میں 14برس سے تعینات افسروں کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 19میں 14برس ملازمت کرنے والے افسروں کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ19کے افسروں کو ایک مرتبہ ٹائم سکیل پروموشن دینے کی منظوری دی گئی ہے، گریڈ 19کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹریز اور کورٹ ایسوسی ایٹس کو ترقی دی جائے گی اور ترقی کے بعد گریڈ 20کے افسر کا عہدہ ایڈیشنل رجسٹرار ہو جائے گا۔
