اغوا کار ملزم گرفتار نہ کرنے پرنشتر کالونی پولیس سے رپورٹ طلب

اغوا کار ملزم گرفتار نہ کرنے پرنشتر کالونی پولیس سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)یوحنا آباد کی لڑکی کو اغوا کرنے والے ملزم گرفتار نہ کرنے پر عدالت نے نشترکالونی پولیس سے آج9جون کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کی عدالت میں یوحنا آباد کی حنا کی بازیابی کے لیے درخواست دی گئی ۔عدالت کو بتایا گیا کہ حنا کے شوہرسجاد احمد نے تھانہ نشتر کالونی میں 6 ماہ قبل مقدمے کی درخواست دے دی تھی لیکن اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے خود بیلف ڈلوا کر حنا کو برآمد کیا۔عدالت نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حنا کو سجاد کے ساتھ بھجواتے ہوئے نشتر کالونی پولیس سے مقدمہ درج نہ کرنے کے بارے میں آج 9جون کورپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی