لاہور ہائیکورٹ بار کی جنرل ہاؤس کا مذمتی اجلاس

لاہور ہائیکورٹ بار کی جنرل ہاؤس کا مذمتی اجلاس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل وزیراعظم کے استعفیٰ کے حق میں قرار داد منظور کر لی،بار نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر نہال ہاشمی کے استعفی واپس لینے کے اقدام کوپہلے سے طے شدہ سکرپٹ قرار دے دیا۔وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کو دہرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کے جنرل ہاوس کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ذوالفقار چودھری نے کہا کہ حکمران جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی