تین بچے باپ کی تحویل سے لے کرماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

تین بچے باپ کی تحویل سے لے کرماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے تین بچوں کوباپ کی تحویل سے لے کرماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس چودھری عبدالعزیز نے رضیہ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ گارڈین کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل ہوسکتی ہے لیکن حبس بے جا کی درخواست پر بچوں کی تحویل کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔ بچوں کے باپ نے موقف اختیارکیا کہ بیوی کے آئے روز جھگڑوں سے تنگ آکراسے2طلاقیں دے چکا ہوں۔بچے بھی ماں کے پاس نہیں رہناچاہتے۔

تین بچے

مزید : علاقائی