شیخ زید ہسپتال کے ایسوسی ایٹس پروفیسرز کو ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن معطل

شیخ زید ہسپتال کے ایسوسی ایٹس پروفیسرز کو ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے ایسوسی ایٹس پروفیسرز کو پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا،عدالت نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین نے قوانین سے تجاوز کرتے ہوئے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے محکمانہ ترقی کے منتظر امیدواروں کو بتائے بغیر محکمانہ ترقی کمیشن قائم کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے منتظر ایسویسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دینے کا اختیار چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں قائم کردہ کمیشن کوحاصل ہے۔

مزید : علاقائی