گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ ، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے فیس بک پر مبینہ طور پرگستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 22جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وقار علی نے سلطانہ اسلم کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔
