ہنجروال پولیس کے 2افسروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم،رپورٹ طلب

ہنجروال پولیس کے 2افسروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم،رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فہد عباس نے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ہنجروال پولیس کے 2افسروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہنجروال پولیس نے لڑکی کے اغواء اور بداخلاقی کے مقدمہ کا چالان پیش کر رکھا ہے لیکن مقدمہ میں پراسیکیوشن کے گواہ تھانہ ہنجروال کے سب انسپکٹر شفیق اوراے ایس آئی محمد اسلم کی عدم پیشی کی وجہ سے مقدمہ التوا کا شکار ہے ۔

مزید : علاقائی