پنجاب پر واجب الادا ملکی و غیر ملکی قرضوں میں 40 ارب 77 کروڑ کا اضافہ

پنجاب پر واجب الادا ملکی و غیر ملکی قرضوں میں 40 ارب 77 کروڑ کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اسد اقبال)پنجاب حکومت پر واجب الادا ملکی و غیر ملکی قرضوں کی مالیت میں رواں مالی سا ل میں 40 ارب 77 کروڑ روپے کا اضافہ ہو اہے ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت پر واجب الادا قرضوں کی مالیت بڑھ کر 568 ارب 12 کروڑ روپے ہو گئی ہے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 527 ارب 35 کروڑ روپے تھا ۔ رواں مالی سا ل میں پنجاب حکومت نے غیر ملکی مالیاتی ادروں سے 43 ارب 70 کروڑ روپے کا قرضہ لیا ہے ۔ جس کے باعث غیر ملکی قرضوں کا حجم بڑھ کر 553 ارب 98 کروڑ روپے ہو گیا ہے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر غیر ملکی قرضوں کا حجم 510 ارب 28 کروڑ روپے تھا ۔ واضح رہے کہ رواں مالی سا ل میں پنجاب حکومت نے 2ارب 92 کروڑروپے کے ملکی قرضے واپس کر دیئے جس کے باعث ملکی قرضوں کے حجم میں کمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ملکی قرضوں کی مالیت 17 ارب 7 کروڑ روپے تھی جو رواں مالی سال کے اختتام تک کم ہو کر 14 ارب 15 کروڑ روپے رہ گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -