حج کوٹہ میں سرکاری سکیم کا حصہ 60 فیصد بر قرار رکھنے کا فیصلہ

حج کوٹہ میں سرکاری سکیم کا حصہ 60 فیصد بر قرار رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے حج کوٹے میں سرکاری اسکیم کا حصہ 60 فیصد برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سرکاری اسکیم پر حج کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہوگی۔سیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حج کوٹے کی تقسیم میں حکومتی اسکیم کا حصہ 60 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں رائے دی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نئے ٹور آپریٹرز کو بھی حج کوٹہ دیا جائے گا۔اس وقت پرانے ٹور آپریٹرز کی تعداد 742، نئے رجسٹرڈ ٹورآپریٹرز کی تعداد 2033 ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ وزارت مذہبی امور 40 فیصد میں سے نئے ٹور آپریٹرز کا بھی کوٹہ دے۔اجلاس نے رائی دی کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے جمعرات کو متوقع تحریری فیصلے کا انتظارکیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرائیوٹ حج اسکیم کا کوٹہ شفاف انداز میں میرٹ پر الاٹ کرنے کے لیے نئی پالیسی وضع کی جائے گی۔یہ تجویز ہے کہ عازمین حج کو سستے پیکج پر حج کی سہولت دینے کے لیے حج کوٹہ پیپرز رولز کے تحت اوپن آکشن کے ذریعے ان ٹور آپریٹرز کو دیا جو کہ کم سے کم حج پیکج دیں اس سے حکومت کی نیک نامی ہوگی اور لاکھوں عازمین کو فائدہ ہوگا۔اوپن ٹیندڑ کی وجہ سے مسابقت کی فضا پیدا ہوگی، سستے پیکج سامنے آئیں گے اور نا جائز منافع خوری کا خاتمہ ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -