واپڈا ٹاؤن سکینڈل کے مرکزی ملزم سعید خان کا برین ٹیسٹ،ڈاکٹرز غیر مطمئن حالت بدستور تشویشناک قرار دیدی

واپڈا ٹاؤن سکینڈل کے مرکزی ملزم سعید خان کا برین ٹیسٹ،ڈاکٹرز غیر مطمئن حالت ...

ملتان ( وقائع نگار ) واپڈا ٹاؤن سکینڈل کے مرکزی ملزم سعید خان کا برین ٹسٹ گزشتہ روز کیا گیا ہے جس پر ڈاکٹرز ان کی حالت پر مطمئن نہ ہو سکے ہیں ‘ سعید خان کی حالت کو بدستور (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

تشویشناک قرار دیدیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا خدشہ ہے کہ سعید خان کومہ کی حالت میں ہے ‘ کافی عرصے تک باہر نہیں آ سکیں گے ۔ مزید برآں مریض کے وائس باکس ’گلے ‘ میں کٹ لگنے سے وینٹی لیٹر کااستعمال جاری کر رکھا ہے تاکہ مریض کو مصنوعی تنفس کے ذریعے سانس فراہم کی جا سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر