محروم طبقات کی خوشیوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے،قاری ناصر

محروم طبقات کی خوشیوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے،قاری ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد غوثیہ حامدیہ کے ناظم اعلی علامہ قاری ناصر میاں نقشبندی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے سے بھو ک پیا س انسان کو دوسروں کی بھوک اور پیا س کا احساس دلاتی ہے۔ اس ماہ میں اجتماعی عبادات کا حکم ہے۔انسان معاشرے کے محروم طبقات کا خیا ل رکھے۔ فقیروں ، مسکینوں ، ناداراور غریبوں کا احساس کرے اسی لئے ماہ مقدس کے آخری عشرے میں فطرہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مخیر حضرات مستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کریں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاہے کہ ۔ رمضان کے دن عام دنوں کی طرح نہیں ہیں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
بلکہ ان دنوں میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی شفقت کرتے ہیں ۔رمضان المبارک امت مسلمہ کے مسائل کے حل کا پیغام ہے۔ رمضان مسلمانوں کے لیے ایک ریفریشر کورس ہے جو سارا سال اسی طرح کی زندگی گزارنے کا سبق دیتا ہے قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنا اور گھروں میں شریعت کا نفاذ کیا جا نا چاہے۔
ناظم اعلیٰ