یونین کونسل 56میں دوبارہ الیکشن کروانے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل،فریقین کو نوٹس جاری

یونین کونسل 56میں دوبارہ الیکشن کروانے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے یونین کونسل 56میں دوبارہ الیکشن کروانے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو 25 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں یونین کونسل 56 لودھراں(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کی چئیرمین شاہدہ جاوید اور وائس چیئرمین ذیشان امتیاز نے درخواست دائر کی کہ انہیں کامیاب قرار دینے کے فیصلے کیخلاف ہارے ہوئے امیدواروں نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جس نے ان کے موقف کو سماعت کئے بغیر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ یہ غیر قانونی ہے لہٰذا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر