بجلی کا بحران بد سے بدترین ہوگیا،ٹرپنگ سے نظام زندگی مفلوج

بجلی کا بحران بد سے بدترین ہوگیا،ٹرپنگ سے نظام زندگی مفلوج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران بدترین ہو گیا۔ٹرپنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔وولٹیج کی کمی نے بھی شدید مسائل پیدا کر دئیے۔تفصیل کے مطابق ملتان شہر سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی شیڈول سے زائد بندش نے صارفین کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے ۔ درجہ حرارت میں کمی اور بجلی کی طلب میں کمی آنے کے باوجود ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کے درجنوں فیڈر کو 3(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

سے 4گھنٹے بند کرنا معمول بن گیا ہے ۔ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی بیشی سے بھی صارفین شدید پریشان ہیں۔ بجلی کے بدترین بحران نے روزہ دارو ں اذیت میں مبتلا کر دیا ۔ میپکو کے ترسیلی اور تقسیمی نظام میں خرابی معمول بن گئی ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ ماہ رمضان میں سسٹم کی خامیاں اور خرابیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں ۔گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں فیڈرز 4سے6گھنٹے تک بند رہے جس کے باعث روزہ داروں کو اذیت کا سامنا کرنا ٖپڑا۔اس کے علاوہ وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بیشتر علاقوں میں ہر 15سے20منٹ کے بعد بجلی کی ٹرپنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ صارفین نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر