جی ای ٹرانسپورٹیشن پاکستان ریلویز کو20ایف ڈی ایل انجن فراہم کریگی

جی ای ٹرانسپورٹیشن پاکستان ریلویز کو20ایف ڈی ایل انجن فراہم کریگی

ملتان(جنرل رپورٹر)جی ای نے پاکستان کو 20 لوکو موٹوز سپلائی کرنے کے لیے پاکستان ریلویز کے ساتھ اپنا معاہدہمکمل کر لیا،جی ای ٹرانسپورٹیشن پاکستان ریلویز کو ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے 20 ایف ڈی ایل انجن فراہم کرے گی۔ کم وزن والے یہ انجن ،جو2,000 ہارس پاور طاقت کے ہیں مشکل راستوں پر چلنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔AC/DC استعمال کی (بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

صلاحیت کے حامل یہ انجن کھینچنے کی اس بے مثال طاقت کے حامل ہیں جوملک کے انتہائی دشور گزار شمالی علاقوں میں آپریٹ کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔یہ لوکو موٹؤز بار برداری اور مسافروں کو لانے لے جانے کے کام آتے ہیں اور انھیں بنیادی طور پر کراچی اور لاہور کے درمیان استعمال کیا جائے گا، بعد میں پشاور اور کوئٹہ کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔یہ نئے انجن تیل اور کوئلہ کی سپلائی کے لیے وقف ہوں گے جس سے فیصل آباد اور ملتان کی کارو باری برادری کو ان اسٹیشنوں سے ایک ٹرین کے چلنے سے سہولت حاصل ہو گی ۔وفاقی وزیر پاکستان ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلویز ٹرانسپورٹیشن کی جدت اور علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں بہتری ،حکومت کے منصوبے کے اہم اجزا ہیں،اور ہمیں یقین ہے کہ جی ای کے ساتھ ہمارا تعلق ،ان مقاصد کے حصول میں مدد دے گا۔جی ای پاکستان کے پریذیڈنٹ اور سی ای او ،صارم شیخ نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے ساتھ جی ای کا طویل تعلق ریل اسپیس کے اندر ہمارے اعتماد اور جدت کا ثبوت ہے۔ہم ایسے انجن فراہم کرنے کے لیے پر امید ہیں ،جو ملک بھر میں ریل انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے ،شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی بہتری اور ملکی معیشت کو سہارا دینے میں مدد دیں گے ۔جی ای اور پاکستان ریلویز نے2015 میں 55 ایوولوشن سیریز لوکوموٹؤز کے سمجھوتے پر دستخط کیے تھے ،جن میں سے32 پہلے ہی ملک میں ہیں ۔اسی طرح سے، کم وزن والے ان انجنوں کی خریداری کے لیے پاکستان ریلویز کا سمجھوتہ ،اگلے دس سال کے دوران ریل ٹرانسپورٹیشن میں ریل کا حصہ 4 فیصد سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی خواہہش کی مزید مدد کرتا ہے۔

انجن

مزید : ملتان صفحہ آخر