ن لیگ جب جب اقتدار میں آئی عوام کو ریلیف

ن لیگ جب جب اقتدار میں آئی عوام کو ریلیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (بیورورپورٹ)مشیر وزیر اعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام دوست جماعت ہے آج عوام ہی کی دعا سے حکومت قائم ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جب برسراقتدار میں آئی تو عوام کو ریلیف ملا انہوں نے کہا کہ عمران خان، شیخ رشید پوری قوم کو گمراہ کرکے پاکستان کو درپیش مسائل کی طرف دھکیلنے پر تلے ہوئے ہیں پاکستان کی غیور عوام اب ان دھرنے والوں کے جال میں پھنسنے والی نہیں عوام آج بھی مکمل طور پر وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر یقین رکھتی ہے اور انہیں کی قیادت میں متحدہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا تھا مسلم لیگ ہی ان ہی شر پسند دھرنے والوں سے بچائے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن میاں نواز شریف کی قیادت میں جدو جہد کا طویل سفر استقامت کے ساتھ طے پایا وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ہم جنرل مشرف کو 10مرتبہ وردی میں منتخب کرائیں گے اللہ تعالی نے ان کے منہ میں خاک ڈالی اور بلکہ وہ لوگ کہتے تھے کہ نواز شریف ، شہباز شریف کبھی بھی پاکستان میں نہیں آئیں گے نہ صرف میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پاکستان میں آئے بلکہ عوام کی دعا سے اللہ پاک نے قائدین کو وفاق و پنجاب میں اقتدار سے بھی نوازا آج دھرنے والے کس منہ سے موجودہ حکومت کے خلاف زبان استعمال کرتے ہیں۔
سعود مجید