رمضان بازاروں میں سہولیات فراہمی کا پختہ عزم، غفلت برداشت نہیں

رمضان بازاروں میں سہولیات فراہمی کا پختہ عزم، غفلت برداشت نہیں

سلطان پور(نامہ نگار)حکومت نے روزہ داروں کی سہولت کیلئے اربوں کاپیکج دیا،(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

افسران کی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، روزہ داروں کی مشکلات کااحساس ہے، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں ہوگی،جتوئی،شہرسلطان میں رمضان بازار میں لوگوں کودرپیش مشکلات دورکی جائیں ،بنڈہ اسحاق کلروالی میں مدنی دسترخوان میں روزہ داروں کوتمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیااس موقع پرچیئرمین ملک ارشد مشتاق کھلنگ،ملک محمدحسین کھلنگ،میاں محمداقبال چھجڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے بعدازاں ایم این اے نے سید عبداللہ شاہ بخاری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے الشفا سرجیکل ہسپتال میں لگائے گئے فری کیمپ کامعائنہ کیااس موقع پرڈاکٹر صابر حسین ملک اور سماجی شخصیت میاں محمدیاسر عرف بھولاسئیں نے ایم این اے کو بریفنگ دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر