کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ نااہل (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
سیاسی قیادت ، عدلیہ کے کمزور اور سیاسی تقرریوں والے ججوں ، سول و ملٹری افسران اور کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کے وجود اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ آج کے حکمرانوں او ر پاپولر سیاستدانوں نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا آمرانہ ، غیر جمہوری اور کرپٹ طرز حکمرانی تباہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے ملتان میڈیا سنٹر میں سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے عملاً پنجاب میں انتخابی مہم کی تقاریر کا آغاز کردیاہے ان کی حالیہ تقاریر عدلیہ اور فوج کو للکارنے کے متراد ف ہیں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر جے آئی ٹی تشکیل پائی ابھی تو یہ تحقیقاتی مرحلہ ہے لیکن حکمران خاندان کے اعصاب ٹوٹ گئے ہیں ۔ عوام کرپشن و کرپٹ مافیا کا احتساب چاہتے ہیں ۔ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے ۔ عدلیہ آئین ، قانون اور ضابطوں کے مطابق پاکستان کے غریب مظلوم عوام کے تحفظ کے لیے جرأت مندانہ کردار ادا کرے ۔انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر دہشتگردی اور بے گناہ انسانوں کی شہادتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران میں دہشتگردی گہری سازش اور کسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے ۔ مشرق وسطیٰ میں نئی کشیدگی کے تناظر میں دہشتگردی بڑی معنی خیز ہے ۔