حکومت پنجاب کاجیلوں میں معمولی مقدمات میں ملوث 2ہزارقیدیوں کی رہائی کافیصلہ

حکومت پنجاب کاجیلوں میں معمولی مقدمات میں ملوث 2ہزارقیدیوں کی رہائی کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت نے رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں معمولی مقدمات میں ملوث دوہزارسے زائدقیدیوں کورہاکرنے کافیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومتی ہدایت پرصوبہ بھرکی جیلوں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کے حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکی رہنمائی سے معمولی مقدمات میں ملوث ملزمان کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائیں اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھرکی جیلوں میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزدورے کرنے کے بعد اسیران کی رہائی کافیصلہ کریں گے حکومت نے جیل حکام سے معمولی جرائم میں ملوث افرادکی فہرستیں بھی طلب کی ہیں جس پرضلعی جیل حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔