پارلیمنٹ، خمینی کے مزار پر حملوں کی ذمہ دار سعودی حکومت ، بدلہ لینگے، ایران
واشنگٹن / تہران(اے این این)ایران کے پاسداران انقلاب نے پارلیمنٹ اور خمینی کے مزار پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈالتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے ،ایک ہفتہ قبل دہشتگردوں کے حامی امریکی صدر اورسعودی لیڈروں کی ملاقات ہوئی تھی۔ ایران نے کہا ہے کہ اس دہشت گرد حملے سے ایک ہفتہ قبل امریکی صدر اورسعودی لیڈروں کی ملاقات ہوئی، جو دہشت گردوں کے حامی ہیں۔ایران پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ اس وحشیانہ حملے میں ملوث ہیں۔ایران کے ذرائع ابلاغ نے تہران پولیس کے سربراہ حسین ساجدینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملوں کے سلسلے میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔