مردم شماری میں70لاکھ مشکوک افراد کی تصدیق مکمل، 4کروڑخرچ

مردم شماری میں70لاکھ مشکوک افراد کی تصدیق مکمل، 4کروڑخرچ

اسلام آباد(اے این این)ملک میں مردم شماری کے دوران مشکوک افراداورخاندانوں کی نشاندہی کیلئے شماریات ڈویژن نے نادراکی مدد سے سترلاکھ افرادکی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا جس پرقومی خزانہ سے 3کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے شماریات ڈو یژ ن کی جانب سے دورجدیدکے تقاضوں کو یکسر نظراندازکرتے ہوئے ملک میں مینوئل طریقہ کارکے تحت پہلے سے طباعت (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

شدہ پرفارموں پر ہی تمام افراد اور ان کے خاندانوں کامکمل ڈیٹاجمع کیاگیا۔ شماریات ڈویژن کومینل طریقہ کار اختیارنہ کرنے پر نادرا اور قانون نافذکرنیوالے اداروں نے مینل طریقہ کارکی سکیورٹی نقطہ نظرکے تحت مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مینل فارمزکی بجائے نادراسے نیاسافٹ وئیر تیار کروایاجائے جس میں مردم شماری کے آغازسے ہی ایک جانب توتمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہو پائے گا تو دوسری جانب مشکوک افراداورخاندانوں کی بھی ساتھ ساتھ ہی نشاندہی وتصدیق کا عمل تیزی کیساتھ مکمل ہو جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر