سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت14 جون تک ملتوی

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت14 جون تک ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت14 جون تک ملتوی کر دی ہے۔گذشتہ روز عدالت نے ریفرنس کی سماعت شروع کی توسا بق صدر کے وکیل فاروق ایچ نا ئیک عدالت میں پیش ہوئے۔ریفرنس میں عائد الزامات کے دفاع اور بریت کی درخواست میں آصف زرداری کے وکیل کے دلائل موخرکر دیئے گئے ۔آصف زرداری کی ریفر نس سے بر یت کی درخواست پر وکیل صفائی اپنے دلائل آئندہ سماعت پر بھی جاری رکھیں گے۔ نیب حکام نے سابق صدر کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول