’’سیاسی اور پرتشدد ذہن کے مالک ہیں‘‘چیف وارڈن نشترکیخلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کااحتجاج

’’سیاسی اور پرتشدد ذہن کے مالک ہیں‘‘چیف وارڈن نشترکیخلاف ینگ ڈاکٹرز ...

ملتان(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے چیف وارڈن پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی کے خلاف وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا،(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

جسکی قیادت چیئرمین ڈاکٹر حسن چاون،صدر ڈاکٹر فیصل عزیز نے کی،دھرنے کے شرکاء نے کہا کہ کنٹرولر و چیف وارڈن ایک سیاسی اور پرتشدد ذہن کے مالک ہیں انہیں دونوں عہدوں سے ہٹایا جائے،اقبال ہال میں ہاؤس آفیسر کی فی الفور الاٹمنٹ باعزت طریقے سے کی جائے۔پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس و میڈیکل آفیسرز،سینئر رجسٹرار کی ہاسٹل الاٹمنٹ کی جائے۔پروفیسر خالد قریشی کی کوٹھی کی جگہ ڈاکٹروں کیلئے رہائشی ٹاور بنایا جائے۔مظاہرین نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی کو تبدیل نہ کیا تو15جون2017ء کو نشتر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر