کوہ سلیمان پر بارشیں‘ سیلابی نالہ چھاچھڑنے نواحی مواضعات میں تباہی مچادی

کوہ سلیمان پر بارشیں‘ سیلابی نالہ چھاچھڑنے نواحی مواضعات میں تباہی مچادی

جام پور(نمائندہ خصوصی) کوہ سلیمان پر بارشوں کی وجہ سے سیلابی نالہ چھاچھڑ نے حاجی پور، سون واہ،بکھر پور سمیت دیگر مواضعات میں تباہی مچاکر ہزاروں ایکڑ پر فصلات تباہ برباد کردیں۔ موضع سون واہ سے چھاچھڑ نالہ کے پانی کو چند شرپسند عناصر نے راستہ میں بندباندھ کر تقریباً دو کلومیٹرکے اطراف راستہ بند کردیاجس کی وجہ سے پانی اپنے سابقہ راستے کی بجائے نزدیکی آبادیوں وکاشتہ رقبوں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

میں جاکرتباہی کا باعث بن رہا ہے جس سے سینکڑوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ کے علاوہ جانی و مالی نقصانات ہونے کا اندیشہ ہے جام محمدنسیم ، جام محمدافضل، جام محمداکبر، جام امیر، جام عمروڈا، جام نوراحمد، حسین بخش ناڑی وال، چوہدری محمدعلی، حاجی عیسیٰ ناڑی وال، غلام شبیر ناڑی وال، مہار حبیب کلاسرہ،چوہدری محمددین، حاجی گلاب کلاسرہ نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بااثر زمینداروں سے راستہ ہموار کرکے پانی کو دریا برج کرنے کیلئے ڈی سی او راجن پور سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے سیلابی نالہ چھاچھڑ کے پانی کو سابقہ راستوں سے گزارا جائے تاکہ ہماری فصلات اور بستیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

سیلابی نالہ

مزید : ملتان صفحہ آخر