وعدے کے مطابق 2018ء کے آخر تک لوڈشیڈنگ اور سسٹم اوور لوڈنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے :امیر مقام

وعدے کے مطابق 2018ء کے آخر تک لوڈشیڈنگ اور سسٹم اوور لوڈنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور فاٹامیں لوڈشیڈنگ اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیسکو،ٹیسکواورNTDCکااسلام آبادکیبنٹ بلاک میں اعلیٰ سطحی اجلاس کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرپیپکوڈاکٹرعامر،چیف ایگزیکٹیوپیسکوشبیراحمد،چیف ایگزیکٹیوٹیسکوذکاء اللہ گنڈاپورسمیت NTDCکے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخواورفاٹامیں پیسکو،ٹیسکواورNTDC کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کے مشیرنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکام کومختلف اہداف دیتے ہوئے کہاکہ پیسکو،ٹیسکواورNTDC خیبرپختونخواوفاٹامیں اپنے ترقیاتی منصوبے اپریل2018تک ہرحال میں پائیہ تکمیل تک پہنچائیں اور ہفتہ واررپورٹ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کے دفترمیں جمع کریں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق2018کے آخرتک لوڈشیڈنگ اورسسٹم اوورلوڈنگ کاخاتمہ ناگزیر ہے جس میں کسی قسم کی رکاؤٹ یاکوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔انجینئرامیرمقام نے 220-KVAمانسہر ہ گرڈسٹیشن اکتوبر 2017تک،220-KVAچکدرہ گرڈسٹیشن اورڈیرہ اسماعیل خان مارچ2018 اور 220-KVAنوشہرہ گرڈسٹیشن جون 2018 تک،جمرودگرڈسٹیشن15جولائی 2017 اورباجوڑگرڈسٹیشن اکتوبر2017تک ہرصورت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے132-KVAبٹ خیلہ سالارزئی بونیر،کبل،مٹہ سوات،پورن،بشام شانگلہ، مردان کرک،جنوبی اضلاع،ہزارہ،پشاور،چھوٹالاہورصوابی اوردیگرجاری منصوبوں کے حوالے سے بھی نہ صرف اہداف مقررکئے گئے بلکہ برق رفتاری اورمعیاری طرز پرکام جاری رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔انجینئرامیرمقام نے پیسکواورٹیسکومیں خالی اسامیوں کوبھی چارہ ماہ میں پر کرنے کی ہدایات دیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ انشاء اللہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق2018کے آخرتک سسٹم میں ضرورت سے زائد بجلی شامل ہوجائیگی جس کے ساتھ ساتھ ٹرانزمشن سسٹم کی بہتری اوراپ گریڈیشن بھی ضروری ہے لہٰذامحکمہ پانی وبجلی کے اہلکاراس کوچیلنج سمجھ کرمطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیں۔