محمد سلیم خان گورنر سندھ کے پریس سکریٹری مقرر

محمد سلیم خان گورنر سندھ کے پریس سکریٹری مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات سندھ کے سینئر افسر محمد سلیم خان کو گورنر سندھ کا پریس سکریٹری مقرر کردیا گیا ہے،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریٹر اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کی تعیناتی کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔محمد سلیم خان کو 24 اپریل 2017 کو گریڈ 19 میں بطور ڈائریکٹر اطلاعات ترقی دی گئی تھی۔وہ اس سے قبل گورنر سندھ کے افسر تعلقات عامہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔محمد سلیم خان میڈیا مینجمینٹ اور تعلقات عامہ کے شعبہ میں 27 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ھیں اور اس عرصہ کے دوران انہوں نے متعدد صوبائی وزراء ، مشیروں ،وزیر اعلی ھاؤس اور محکمہ صحت میں فرائض انجام دئیے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول