ہارون آباد:کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت ایس ڈی او اور ایل ایس کیخلاف مقدمہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

ہارون آباد:کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت ایس ڈی او اور ایل ایس کیخلاف مقدمہ ...

ہارون آباد(نامہ نگار)بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے جمیل کے والد کی مدعیت میں ایس ڈی او واپڈا اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج ،تاحال کوئی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاوں 69فور آر کی اضافی بستی کا رہائشی محمد جمیل جو گدھا ریڑھی پر کپاس کی چھڑیاں رکھ کے لے کر جارہا تھا کہ راستہ میں بجلی کے گرے ہوئے پول سے 11ہزار کے وی کی تاریں جو زمین سے چندگز کے فاصلے پر تھیں ان سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جمیل کے والد نے موقف اختیار کیا کہ ایس ڈی او عمران فاروق اور لائن سپرنٹنڈنٹ عبد الخالق کو متعدد بار مطلع کیا مگر انہوں نے اس بجلی کے پول کو درست نہ کیا ان کی غفلت کی وجہ سے آج میرے بیٹا جاں بحق ہو اہے تھانہ صدرپولیس نے زیر دفعہ 322اور 429مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مبینہ اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان نے ایس ڈی او عمران فاروق کو معطل کر کے ملتان رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر