وزیراعلیٰ پنجاب کی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی پر ...

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر قوم کو خوشیاں دی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران قومی کھلاڑیوں نے محنت، جذبے اور عزم کے ساتھ کھیلتے ہوئے فتح حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ میچ میں بھی فتح حاصل کر ے گی۔

مبارکباد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر