املاک انٹر نیشنل نے جدید ڈیجیٹل لینڈنگ سسٹم اپنا لیا

املاک انٹر نیشنل نے جدید ڈیجیٹل لینڈنگ سسٹم اپنا لیا

کراچی(اسٹاف رپو ٹر) دنیا کی سرکردہ رئیل اسٹیٹ فنانس کمپنی املاک انٹر نیشنل نے دنیا کی سرکردہ بینکنگ اینڈ فنانس سافٹ ویئر کمپنی Temenosکے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے جس کے تحت املاک انٹر نیشنل میں موجودہ سسٹم کو جدید ڈیجیٹل لینڈنگ سسٹم T24 سے تبدیل کیا جائیگا جبکہ اس سارے عمل میں نئے سسٹم کی تنصیب کا کام مشرق وسطیٰ اور افریقی خطے میں Temenosکا بااختیارپارٹنرنیشنل ڈیٹا کنسلٹنٹ(این ڈی سی ) سر انجام دے گا۔جدید بینکنگ اور فنانشل سافٹ ویئر پر مشتمل یہ نیا سسٹم املاک انٹر نیشنل کے بین الاقوامی آپریشنز کو مزید فعال بنا کر طریقہ کار میں اضافے اور پراسیسنگ کے وقت میں کمی کرے گا۔اس معاہدے پر املاک انٹر نیشنل کی جانب سے سی ای او عبداللہ السدیری ،Temenosمڈل ایسٹ افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر Jean-Paul Mergeaiاور این ڈی سی کی سی ای او مس عمارہ مسعود نے دستخط کئے ،اس موقع پر املاک انٹر نیشنل کے سی ای او کا کہنا تھاکہ یہ شراکت داری اس بات کی امین ہے کہ املاک انٹر نیشنل اپنے سسٹم کو عالمی معیارکے مطابق بنانا چاہتا ہے ،اس جدید ڈیجیٹل لینڈنگ سسٹم کے حصول سے نہ صرف عالمی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ہماری پوزیشن مزید مضبوط ہوگی بلکہ پراسیسینگ کے وقت میں کمی کے باعث ہمارے صارفین کو بھی آسانیاں ہونگی،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جدید سسٹم کے حصول کیلئے Temenosکا انتخاب کیا ہے جو کہ دنیا کی مایہ ناز بینکنگ اینڈ فنانس سافٹ ویئر کمپنی ہے ،Temenosکے منیجنگ ڈائریکٹر Jean-Paul Mergeaiنے املاک انٹر نیشنل کے ساتھ ہونے والی شراکت داری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے املاک انٹر نیشنل کو اپنے سافٹ ویئر سسٹم کو اپ گریڈکرکے اپنی کارکردگی مزید فعال بنانے کا موقع ملے گا ،این ڈی سی کی سی ای او مس عمارہ مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ املاک انٹر نیشنل نے اس جدید سسٹم کی تنصیب کیلئے این ڈی سی کا انتخاب کیا ،ہمیں امید ہے کہ این ڈی سی اور Temenos ملکر املاک انٹر نیشنل کی کارکردگی کو مزید فعال اورتیز بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر