کالعدم تنظیم کے رکن کا 6یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے کالعدم تنظیم کے رکن کا 6یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔گذشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے ملزم عرفان انجم کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعقل کالعدم تنظیم سے جس سے دھماکہ خیز مواد ڈیٹو نیٹر اور دیگر مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم سے تفتیش کرنا ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے 6روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
