گوجرخان ،پھلوں کی قیمتوں میں کوئی کمی سامنے نہ آسکی
گوجرخان (تحصیل رپورٹر) گوجرخان ، فروٹ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی تین روزہ فروٹ خریداری کے بائیکاٹ کے باوجود قیمتیں بلند ترین سطح پر فروٹ کی قیمتیں سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لوگوں قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی تفصیلا ت کے مطابق گوجرخان میں فروٹ کی قیمتوں میں تاحال کوئی واضح کمی نہ آسکی پھلوں کی قیمتیں سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں من مانے ریٹ مہنگائی میں اضافہ کا باعث ہیں غریب اور متوسط طبقہ اس انتظارمیں ہے کہ فروٹ کی قیمتیں کم ہوں تو وہ فروٹ خرید کر افطاری فروٹ کے ساتھ کرسکیں لیکن من مانی قیمتوں سے فی الحال ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی مقامی انتظامیہ فروٹ کی قیمتوں کے تعین کے حوالہ سے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہ کر سکی جس کے باعث فروٹ کی قیمتیں بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں
