پیپلز پارٹی اور کرپشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عابد شیر علی
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور کرپشن ایک ہی سکے کی دو رخ ہیں ،عمران خان اقتدار کے حصول کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، 2018ء میں بجلی کا بحران نہیں ہوگا ،بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے نئے منصوبے شروع کرنا پڑے تو یقیناًکریں گے، وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کی ترقی و خوشحالی کی علامت ہیں۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور کرپشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں ۔ عمران خان اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ مضبوط دکھائی دیتاہے ،عمران خان اقتدار کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ٗ وہ خود مری سے بھی آگے ٹھنڈی جگہ پر بیٹھ گئے ہیں اور کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 2018ء میں بجلی کا بحران نہیں ہوگا ٗبجلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے نئے منصوبے شروع کرنا پڑے تو یقیناًکریں گے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کا الگ کوئی لین دین کسی پارلیمنٹرین کے ساتھ ہے تو اس کے گھر جاؤ۔ پارلیمینٹ اس قسم کے معاملات کا فورم نہیں ،ہم شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور ملزم ملک نور اعوان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ۔
عابد شیر علی