چارسدہ پولیس کی کارروائی ،217مجرمان اشتہاری سمیت 109مشتبہ افراد گرفتار

چارسدہ پولیس کی کارروائی ،217مجرمان اشتہاری سمیت 109مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ)چارسدہ پولیس کی کارروائی ، 217مجرمان اشتہاری سمیت 109مشتبہ افراد گرفتار۔گرفتار افراد سے 48کلو گرام چرس،4کلوگرام افیون،1.675کلو گرام آئس،2.675کلوگرام ہیروئن ،7ایس ایم جی، 8رائفل، 18شارٹ گن، 193پستول،1ڈائیگر نیف اور مختلف بور کے 3227کارتوس برآمد ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہ مئی میں مجموعی طور پر 28سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2017کے دوران ڈی پی اور چارسدہ کی ہدایت پر چارسدہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں215مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 7ایس ایم جی، 8رائفل، 18شارٹ گن، 193پستول،1ڈائیگر نیف اور 3227کارتوس مختلف بور کے برآمد کئے گئے ۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس نے 32.640کلو گرام چرس،1.600کلوگرام افیون،1.675کلوگرام ہیروئن اور1.020کلوگرام آئس برآمد کئے گئے۔چارسدہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مجموعی طور پر 28سرچ اینڈ سٹرائیک آ پریشن کئے جس میں 23مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 90 مختلف نوعیت کا اسلحہ او ر ہزاروں کارتوس برآمد کئے گئے۔سرچ اپریشنز کے دوران 813مکانات کی تلاشی لی گئی جس میں30افراد کے خلاف ایف آئی آر در ج کئے گئے۔ سنیپ چیکنگ کے دوران 175مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے 86مشتبہ افراد سمیت 2مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 62 مختلف نوع کا اسلحہ اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے گئے جبکہ 15.730کلو گرام چرس ، 2کلوگرام افیون اور ایک کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کیا گیا ۔ ضلع بھر میں1295 سکول، کالجز، جیولری دکانات، بینک ،سی این جی اور پٹرول پمپ چیک کئے گئے جن میں 99کو تحریری نوٹس جبکہ 13 کے خلاف ناقص سیکیورٹی کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔۔ موٹر سائیکل چیکنگ کے دوران اے پی ایل 5744 موٹرسائیکل ، 8بغیر نمبر پلیٹ اور 1موٹر سائیکل کو موٹر ویکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے کر مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کیِ نگرانی میں وی ی ایس سسٹم کے ذریعے 35942مختلف نوعیت کی گاڑیاں چیک کی گئی جن میں 5گاڑیاں بغرض انکوائری 156(3)میں لیا گیا اور2گاڑیوں کے خلاف بعد انکوائری جرم 419/420.462/471کے تحت مقدمہ درج کئے گئے ۔سی آر وی ایس سسٹم کے ذریعے 33789افراد چیک کئے گئے جن میں 36افراد سابقہ سزایافتہ پائے گئے جسکے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔اس حوالے سے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد نے بتا یا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔چارسدہ پولیس قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لار ہی ہے اس لئے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ جرائم کی بیح کنی میں قیام امن کے لئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ آئی جی کے ہدایت پر ضلع میں ڈی آر سی کو فعال کیا گیا ہے اور تنگی ، چارسدہ اور شبقدر کے ڈی آر سی نے سینکڑوں جرگوں کا فیصلے کئے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔