مردان میں آر پی او کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

مردان میں آر پی او کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

مردان (بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسرمحمد عالم شنواری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی آئی جی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس پی انوسٹی گیشن شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی آپریشن عبدالرؤف بابر، مرادن کے سرکل ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پرآر پی او مردان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں کئے گئے اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے پولیس ایکسیس سروس کی وجہ سے پولیس پر ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہے، اس سے عوام کا اعتماد مزید بڑھے ہوگا۔ ڈی آر سی، ماڈل پولیس اسٹیشن اور پولیس اسسٹنس لائنز سے عوام الناس مستفید ہو رہے ہیں، انھوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ تھانوں کی سطح پر بھی لوگوں کو ان اصلاحات سے مستفید کرایہ جائے آر پی او نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے عوام کے اعتماد اور آپس میں مثبت تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے اور اس سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا ۔ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ انوسٹی گیشن پولیس کا ایک اہم شعبہ ہے جس کی کارکردگی سے پورے پولیس کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے، انھوں نے پولیس تفتیشی افسران پر زور دیا کہ میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جائے اور ہر پہلو سے کیس کو جانچا جائے۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائے ، قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹھرے میں کھڑا کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر