پولیس مقابلے پر ورثا کا احتجاج آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

پولیس مقابلے پر ورثا کا احتجاج آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کوٹری میں ہونیوالے پولیس مقابلے پر ملزمان کے ورثا کا احتجاج اور مقابلے کو مبینہ طور پر جھوٹا قرار دیئے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیا ہے۔انہوں نے دفتر سے جاری ہدایات میں مذکورہ کیس کی تفتیش ایس ایس پی دادو کو منتقل کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ خبر کے مندرجات اور وقوعے کے حوالے سے جملہ شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی شفاف وغیرجانبدارانہ انکوائری کے تحت تمام تر حقائق کو سامنے لایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر