عافیہ کی جلد رہائی کیلئے دعاکی جائے ،ڈاکٹرفوزیہ صدیقی

عافیہ کی جلد رہائی کیلئے دعاکی جائے ،ڈاکٹرفوزیہ صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ائمہ کرام اور عوام سے اپیل کی کہ رمضان کے دوسرے عشرہ مغفرت اور جمعہ کے مبارک موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی صحت اور جلد رہائی کیلئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ جس سرزمین سے سابق جرنیل پرویز مشرف نے عافیہ کو اس کے تین کمسن بچوں سمیت اٹھاکر امریکیوں کو بیچا تھا اسی سرزمین ’’باب الاسلام‘‘ سندھ کوعظیم جرنیل محمد بن قاسم نے مسلمان بیٹیوں کو راجہ داہر سے آزاد کراکے رمضان المبارک کے مہینے میں فتح کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 14 سو سال قبل ایک مسلمان بیٹی کا خط سندھ پر اسلام کا جھنڈا لہرانے کا سبب بنا تھا جبکہ 14سو سال کے بعد تاریخ نے اپنے آپ کو اس طرح دہرایا کہ اسی سرزمین پر مسلم حکمران نواز شریف کا ایک خط نہ لکھنا قوم کی بیٹی عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر