صحافی شان ڈھر کے قتل کی تحقیقات دوبارہ شروع ہوگئیں

صحافی شان ڈھر کے قتل کی تحقیقات دوبارہ شروع ہوگئیں

قمبرشہدادکوٹ(خصوصی نامہ نگار)تین سال قبل قتل ہونے والے صحافی شان ڈھر کے قتل کی تحقیقات دوبارہ شروع ہوگئیں۔تحقیقات ڈی آئی جی سندھ کے حکم پر دوبارہ شروع کی گئی ہے، ایس ایس پی دادو غلام شبیر نے باڈہ میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لوگوں کے بیان قلمبند کئے اور اس حوالے سے ایس ایس پی دادو غلام شبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے ہر زاویے پر غور کیا جارہا ہے اور صاف اور شفاف تحقیقات کر کے رپورٹ آگے بھیجی جائے گی۔ایس سی پی دادو غلام شبیر نے مزید کہا کہ ماضی میں ہونے والی تحقیقات پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں تاہم 3 سال گزرنے کے باوجود بھی صحافی شان ڈہر کے قتل کا معمہ حل نہ ہونا افسوسناک ہے، قاتل کتنے بھی بااثر ہوں ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر